پاکستان: برطانوی ہائی کمشنر کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات
اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے وزیراعظم عمران خان سے ایک اہم ملاقات کی ہے.
اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے وزیراعظم عمران خان سے ایک اہم ملاقات کی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ہے، اسکے علاوہ دوطرفہ تعلقات، معاشیات، علاقائی مسائل اور موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی ہے۔
اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان آمد پر خوشی ہے، پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کومزید مستحکم کرنے کے لئے کافی مواقع موجود ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ وہ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کے دوران برطانیہ اور پاکستان کے مابین تجارت، سرمایہ کاری اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو درپیش چیلنجز کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ نومبر میں برطانیہ میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی ہے۔
aXA6IDMuMTQzLjE3LjI1IA== ejasoft island