خواجہ برادران کے خلاف وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور کی احتسابی عدالت میں پیرا گون ہاؤسنگ کیس کی سماعت ہوئی ہے۔ عدالت کے خواجہ سعد رفیق کے بارے میں استفسار کے جواب میں جیل افسران نے بتایا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہیں، تاہم عدالت نے عزیز بھٹی ٹاؤن سے پیراگون ہاؤسنگ س
احتسابی عدالت نے خواجہ برادران کے خلاف وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ عدالت نے قیصر امین بٹ کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
نيو نيوز کے مطابق لاہور کی احتسابی عدالت میں پیرا گون ہاؤسنگ کیس کی سماعت ہوئی ہے۔ عدالت کے خواجہ سعد رفیق کے بارے میں استفسار کے جواب میں جیل افسران نے بتایا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہیں، تاہم عدالت نے عزیز بھٹی ٹاؤن سے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ نیب کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
خیال رہے کہ عدالت میں نیب سربراہان نے زمین کے ریکارڈ کے لئے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔
aXA6IDMuMTguMjIwLjI0MyA= ejasoft island