كاروبار
پاکستان: مہنگائی کی ستائی عوام کے لئے تقریباً 18 ارب روپے تک کا پیکج لانے کا فیصلہ
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منعقد ہوگا جس میں حکومت ملک میں بڑھتی ہوئی ہوش اڑادینے والی مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق اہم فیصلوں کا اعلان کرے گی۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منعقد ہوگا جس میں حکومت ملک میں بڑھتی ہوئی ہوش اڑادینے والی مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق اہم فیصلوں کا اعلان کرے گی۔
جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کی ستائی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تقریباً 18 ارب روپے تک کا پیکج لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منعقد ہوگا جس میں 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور کابینہ کو سرمایہ کاری پر بریفنگ دی جائے گی۔