پاکستان: این ایچ اے کے ریوینو میں ریکارڈ کیا گیا اضافہ
وزرات مواصلات نے ماہانہ کار کردگی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ریونیو میں سابقہ حکومت کی نسبت تقریبا 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ موجودہ حکومت میں ٹوٹل ریونیو 65 ارب 28 کروڑ 24 لاکھ روپے ہوگیا ہے۔
این ایچ اے کے ریوینو میں اس ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 17 ماہ میں این ایچ اے کی آمدنی میں 27 ارب 93 کروڑ 93 لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سماء نيوز کے مطابق وزرات مواصلات نے ماہانہ کار کردگی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ریونیو میں سابقہ حکومت کی نسبت تقریبا 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ موجودہ حکومت میں ٹوٹل ریونیو 65 ارب 28 کروڑ 24 لاکھ روپے ہوگیا ہے۔
احتساب کے عمل سے 12 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ریکور کی گئی ہے، اس کے علاوہ ادارے کو خود کفیل بنانے کے لئے بزنس پلان پر بھی کام شروع کردیا گیا ہے۔ سادگی مہم سے اخراجات میں 30 کروڑ روپے سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔ غیرقانونی طور پر قبضہ میں لی گئی اربوں روپے مالیت کی حکومتی زمین بھی واگزار کروالی گئی ہے۔
aXA6IDMuMTQuMTUuOTQg ejasoft island