شیخ رشید اور اسد عمر آج سپریم کورٹ میں طلب
سپریم کورٹ نے پاکستانی ریلوے خسارہ کیس میں وزیر ریلوے شیخ رشید اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کو آج ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا
سپریم کورٹ نے پاکستانی ریلوے خسارہ کیس میں وزیر ریلوے شیخ رشید اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کو آج ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے اور ریلوے سے بزنس پلان اور سرکلر ریلوے منصوبے پر عملدرآمد کی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں پاکستانی ریلوے میں خسارہ کیس کی سماعت ہوگی، سپریم کورٹ نے وزیر ریلوے شیخ رشید اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے آج ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، اٹارنی جنرل پاکستان اور سیکریٹری پلاننگ، چیف سیکریٹری سندھ، چیئرمین، سی ای او ریلوے و دیگر کو بھی نوٹس جاری کئے گئے ہیں اور ریلوے سے بزنس پلان اور سرکلر ریلوے پر عملدرآمد کی رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔
aXA6IDEzLjU5LjE1NC4xNDMg ejasoft island