پاکستان کا افغانستان کے لئے بڑے تعاون کا فیصلہ
پاکستان نے افغانستان کو بڑی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، خیال رہے کہ پاکستان افغانستان کو کورونا وائرس ٹیسٹنگ کی سہولت بلا معاوضہ فراہم کرے گا۔
پاکستان نے افغانستان کو بڑی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، خیال رہے کہ پاکستان افغانستان کو کورونا وائرس ٹیسٹنگ کی سہولت بلا معاوضہ فراہم کرے گا۔
چین سے پوری دنیا میں پھیلنے والے ہلاکت خیز کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان نے پڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ بڑا تعاون کرنے کا فیصلہ کرکے انسانیت کی عظیم مثال قائم کردی ہے۔
اے آر وائی کے مطابق پاکستان کی جانب سے پاکستان افغانستان کو کورونا وائرس ٹیسٹنگ کی سہولت بلا معاوضہ دے گا۔
ذرائع کے مطابق افغانستان کو کورونا وائرس ٹیسٹنگ سہولت فراہمی کا فیصلہ انسانی بنیاد پر کیا گیا ہے، افغانستان کے مشتبہ مریضوں کے کورونا تشخیصی ٹیسٹ این آئی ایچ میں ہوں گے۔
حکومت افغان کورونا کے مشتبہ مریضوں کے نمونے اسلام آباد بھجوائے گی، واضح رہے کہ کورونا وائرس کے ایک تشخیصی ٹیسٹ پر 7 ہزار روپے لاگت آتی ہے۔
aXA6IDMuMTQ3LjEwMy4yMDIg ejasoft island