مصر کی 5 سالہ بچی تیا حمدی ملکہ حسن بن گئی
مصری نژاد بچی نے روس میں مقابلہ حسن جیت کر غیر معمولی شہرت حاصل کرلی ہے، مقابلہ حسن میں 5 لاکھ بچیوں نے حصّہ لیا تھا لیکن کامیابی کا سہرا تیا حمدی کے سر سجا۔
مصری نژاد بچی نے روس میں مقابلہ حسن جیت کر غیر معمولی شہرت حاصل کرلی ہے، مقابلہ حسن میں 5 لاکھ بچیوں نے حصّہ لیا تھا لیکن کامیابی کا سہرا تیا حمدی کے سر سجا۔
روس کے دارالحکومت ماسکو اور دوسرے بڑے شہروں میں ہرطرف تیا حمدی حسن کی تصاویر کی بھرمار ہے۔
اے ار واى نيوز کے مطابق تیا حسن کے والد مصری ہیں مگر انہوں نے ایک روسی لڑکی سے شادی کی ہے، شادی کے بعد پیدا ہونے والی پہلی اولاد بیٹی تھی جس کا نام تیا حمدی حسن رکھا گیا۔
والد کا کہنا ہے کہ بیٹی کی عمر جب ڈیڑھ برس ہوئی، تب ہی اس میں غیر معمولی صلاحیتیں ظاہر ہونا شروع ہوگئی تھیں اور وہ مصری عربی زبان کے ساتھ ساتھ روسی زبان بھی بولنے لگی تھی۔
اس مقابلے میں پانچ لاکھ روسی بچیوں نے حصہ لیا مگر کامیابی کا سہرا تیا حمدی کے سر سجا اور وہ مصری نژاد روسی ننھی ملکہ حسن قرار پائیں۔
aXA6IDE4LjIyMS4xODcuMjA3IA== ejasoft island