وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منعقد ہوگا جس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منعقد ہوگا جس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
نوائے وقت کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال اور ترک صدر طیب اردوغان کے دورہ پاکستان میں معاہدوں کی تفصیلات سے کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
اس کے علاوہ کابینہ مہنگائی کی روک تھام کے اقدامات کا بھی جائزہ لے گی جبکہ احساس پروگرام میں ارکان پارلیمان کو شامل کرنے کے معاملے پر بریفنگ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ اجلاس میں گیس کی قیمتوں اور بجلی بلوں کا معاملہ ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے جبکہ دالوں پر ٹیکس ریگولیڑی ڈیوٹی کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ میں پاکستان اسٹیل ملز کے معاملہ پر غور کیا جائے گا جبکہ ہندوستان سے ایک بار کے لئے کیڑے مار ادویات کی درآمد کی اجازت کا معاملہ ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے، اس کے علاوہ بچوں کے حقوق سے متعلق قومی کمیشن کی تشکیل کا معاملہ اور کابینہ مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کے قیام پر بھی غور کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان نرسنگ کونسل کے ممبر کی تعیناتی کا نوٹی فیکیشن بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔