سیاست
دفترخارجہ: پاکستان نے امت مسلمہ کی تقسیم کی وجہ سے ملائیشیا کانفرنس میں شرکت نہیں کی
پاکستان نے ملائیشیا کانفرنس میں امت مسلمہ کی تقسیم کی وجہ سے شرکت نہیں کی ہے۔
پاکستانى دفتر خارجہ کے ترجمان عائشہ فاروقی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ملائیشیا کانفرنس میں امت مسلمہ کی تقسیم کی وجہ سے شرکت نہیں کی ہے۔
اے آر وائی کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے ملائیشیا کانفرنس میں شرکت نہیں کی ہے اور شرکت نہ کرنے کی وجہ امت مسلمہ کی تقسیم ہے۔
انہوں نے مزيد کہا ہے کہ امت مسلمہ کی ممکنہ تقسیم کے خدشات دور کرنے کی ضرورت ہے اور پاکستان امت کے اتحاد اور یکجہتی کے لئے کام جاری رکھے گا۔
عائشہ فاروقی نے بیان میں مزید یہ بھی کہا ہے کہ مسلم دنیا کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کی شدید ضرورت ہے۔