انٹرٹینمنٹ
یونیورسٹی میں طالبات کے لپ اسٹک لگانے پر پابندی عائد
كشمیر کی یونیورسٹی آف کوٹلی میں طالبات کے لپ اسٹک لگانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے
كشمیر کی یونیورسٹی آف کوٹلی میں طالبات کے لپ اسٹک لگانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس ضمن میں یونیورسٹی آف کوٹلی کےایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے۔
جيو نيوز کے مطابق ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طالبات لپ اسٹک نہ لگائیں اور لپ اسٹک لگانے پر طالبات پر 100 روپے جرمانہ ہوگا۔
یونیورسٹی آف کوٹلی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ سرکلر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جاری کیاہے لہٰذا پوری یونیورسٹی پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔