گوگل کے ڈوڈل کا پیغام ہے "تمام فوڈ سروس کے کارکنان کا شکریہ"
سرچ انجن گوگل نے اپنا آج کا ڈوڈل دنیا بھر میں کورونا وائرس سے لڑ رہے ”فوڈ سروس کارکنان “ کے نام کیا ہے۔
سرچ انجن گوگل نے اپنا آج کا ڈوڈل دنیا بھر میں کورونا وائرس سے لڑ رہے ”فوڈ سروس کارکنان “ کے نام کیا ہے۔
بول نیوز کے مطابق آج گوگل نے اپنے ڈوڈل میں آخری حروف ’ای‘ اپنے ہاتھوں میں کانٹا اور چھری پکڑے ہوم ڈیلیوری کے پارسلز میں گِھرا ہوا بنایا ہے جبکہ سامنے چولہا اور کچھ سبزیاں بھی دکھائی دے رہی ہیں۔
گوگل کے ڈوڈل پر فوڈ سروس ورکرز کے کارکنان کے لئے محبت بھرے دل کا نشان جگمگا رہا ہے، ڈوڈل کا پیغام ہے "تمام فوڈ سروس کے کارکنان کا شکریہ"۔
واضح رہے کہ گوگل نے اپنے ڈوڈل کے ذریعے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے تمام تر لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے لئے ایک’موونگ ایڈ‘ سیریز کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
دو ہفتے کے دورانیے پر مختص گوگل ڈوڈل سیریز میں ڈاکٹرز سے لے کر فرنٹ لائن پر کام کرنے والی نرسز، اسٹاف، استاد، سماجی کارکنان اور فوڈ سروس ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز گوگل نے اپنا ڈوڈل دنیا بھر میں کورونا وائرس سے لڑ رہے پیکیجنگ، شپنگ اور ترسیل کے کارکنان کے نام کیا تھا۔
aXA6IDMuMjIuNTEuMjQxIA== ejasoft island