پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کی نگرانی میں وائرس کی علاج پر تحقیق جاری
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی طرف سے پاکستان میں کورونا وائرس کے علاج سے متعلق ایک تحقیق کی نگرانی کی جارہی ہے جس کے تحت وائرس کے مریضوں کے علاج کے دوران انٹی ملیریا ادویات کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں واحد گیٹز فارما ڈبلیو ایچ او سے منظور شدہ ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق گیٹز فارما لاہور میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تعاون سے طبی تحقیق کر رہی ہے جس میں ہائیڈرو کسی کلورو کوئن کے کلینیکل ٹرائلز شامل ہیں۔
کلورو کوئن ایک انسداد ملیریا دوا ہے جسے کورونا وائرس کے خلاف موثر سمجھا جاتا ہے اور اسی مفروضے کی بنیاد پر یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے ہنگامی بنیاد پر مذکورہ ادویہ کی پروڈکشن منظور کی ہے۔
گیٹز فارما کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او خالد محمود نے ڈان کو بتایا ہے کہ اس اقدام کے تحت ہم یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز لاہور کی اس تحقیق کے لئے معاونت کر رہے ہیں جس میں کلورو کوئن ادویات کے کلینیکل ٹرائلز شامل ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ایک آبادی سے دوسری آبادی میں منتقل ہوتے ہی وائرس بدل رہا ہے، پاکستان میں کورونا وائرس کو مزید جانچنے کی ضرورت ہے، اس اقدام سے بہتر نتائج اور دیگر اقدامات سے متعلق فیصلے لینے میں بھی آسانی ہوگی۔
aXA6IDMuMTQ0LjE4LjQg ejasoft island