"ارتھ ڈے" پر گوگل کا خصوصی گیم ڈوڈل جاری

گوگل اپنا لوگو جسے ڈوڈل کہا جاتا ہے، ہر اہم موقع کی مناسبت سے بدلتا رہتا ہے، اس بار گوگل نے پچاسویں ارتھ ڈے کے موقع پر ویڈیو گیم ڈوڈل پیش کیا ہے، خصوصی انٹر ایکٹو ڈوڈل کے ذریعے زمین کی ایک چھوٹی اور انتہائی اہم حیاتیات ’شھد کی مکھیوں‘ کو پیش کیا گیا ہے۔
دنیا کے معروف ترین سرچ انجن گوگل نے یومِ زمین کی مناسبت سے شہد کی مکھیوں کی اہمیت اجاگر کرنے والے خصوصی گیم ڈوڈل جاری کر دیا ہے۔
نوائے وقت نيوز کے مطابق گوگل اپنا لوگو جسے ڈوڈل کہا جاتا ہے، ہر اہم موقع کی مناسبت سے بدلتا رہتا ہے، اس بار گوگل نے پچاسویں ارتھ ڈے کے موقع پر ویڈیو گیم ڈوڈل پیش کیا ہے، خصوصی انٹر ایکٹو ڈوڈل کے ذریعے زمین کی ایک چھوٹی اور انتہائی اہم حیاتیات ’شھد کی مکھیوں‘ کو پیش کیا گیا ہے۔
آج کا ڈوڈل آرٹ انجینئرنگ جو ڈوڈلرز جیکب ہائو کرافٹ اور اسٹیفنی گو نے تخلیق کیا ہے، اپنے طرز کے اس منفرد ڈوڈل میں تخلیق کاروں نے صارفین کے لئے ایک دلچسپ تفریح کا سامان رکھا ہے، شہد کی مکھیوں کے اس گیم میں صارفین مکھی کی پھول سے پھول تک رہنمائی کریں گے۔
ڈوڈل کے تخلیق کاروں کا کہنا ہے کہ ’ڈوڈل کا گیم کھیلنے والا کھلاڑی پولینیشن کا عمل جاری رکھتا ہے، جب تک صارفین چاہیں گیم جاری رکھ سکتے ہیں اور ہزاروں پھولوں اور درختوں کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔
دنیا بھر میں گزشتہ 50 سال سے 22 اپریل کو زمین کے تحفظ اور اس سے محبت کا شعور اجاگر کرنے کے لئے عالمی یوم ارض یعنی زمین کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔
aXA6IDMuMjM1LjE4OC4xMTMg
ejasoft island