سوسائٹی
گوگل نے کورونا وائرس کى وجہ سے چین میں اپنا دفتر عارضی طور پر کیا بند
چین میں پھیلے پُر اسرار کورونا وائرس کے پیشِ نظر معروف سرچ انجن کمپنی گوگل نے بیجنگ میں موجود اپنا دفتر عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔
چین میں پھیلے پُر اسرار کورونا وائرس کے پیشِ نظر معروف سرچ انجن کمپنی گوگل نے بیجنگ میں موجود اپنا دفتر عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔
گوگل کے ترجمان کے مطابق چینی حکومت کی ہدایت پر گوگل چین کے ساتھ ساتھ ہانگ کانگ اور تائیوان میں بھی اپنے تمام دفاتر بند کر رہا ہے۔
جيو نيوز کے مطابق گوگل نے چین میں موجود ملازمین کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ہفتوں تک اپنے گھروں سے بیٹھ کر فرائض انجام دیں۔
چین نے بھی کورونا وائرس کے پیشِ نظر اس سال نو دن کی چھٹیاں بڑھا دی ہیں اور چینی حکومت نے عوام کو گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔