واشنگٹن: گریٹا تھن برگ 2019 کی سب سے اہم شخصیت
موقر امریکی میگزین ٹائم نے ماحولیات کی سولہ سالہ ایکٹوسٹ سویڈن کی گریٹا تھن برگ کو سال کی سب سے اہم شخصیت قرار دیا ہے۔ انھوں نے حیرت اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی تحریک میں شامل تمام لوگوں کو اس اعزاز میں شریک کرنا چاہیے۔
گریٹا تھن برگ ماحولیاتی تبدیلی کے لیے فکرمند نئی نسل کی نمائندہ بن کر سامنے آئی ہیں۔
موقر امریکی میگزین ٹائم نے ماحولیات کی سولہ سالہ ایکٹوسٹ سویڈن کی گریٹا تھن برگ کو سال کی سب سے اہم شخصیت قرار دیا ہے۔ انھوں نے حیرت اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی تحریک میں شامل تمام لوگوں کو اس اعزاز میں شریک کرنا چاہیے۔
وي اے او نيوز كے مطابق اسپین کے شہر میڈرڈ میں اقوام متحدہ کے ماحولیات سے متعلق اجلاس کے بعد خبر ایجنسی اے پی سے گفتگو کرتے ہوئے گریٹا تھن برگ نے کہا ہےکہ انھیں اپنے انتخاب پر حیرت ہوئی ہے۔ ان کے بقول، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایسا کچھ ہوگا۔ میں بے حد شکر گزار ہوں اور اسے اپنے لیے اعزاز سمجھتی ہوں۔ لیکن اس کی مستحق فرائی ڈے فار فیوچر تحریک ہونی چاہیے تھی کیونکہ ہم نے جو کیا، وہ مل کر کیا ہے۔
گریٹا تھن برگ نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی اور ان کے ساتھیوں کی کوششیں رنگ لانے لگی ہیں اور ان کا یہ پیغام پہنچنے لگا ہے کہ حکومتوں کو ماحولیاتی تبدیلی کو روکنے کے لیے انتہائی تیزی سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔