آئی ایم ایف:کورونا وائرس رواں سال عالمی ترقی کی شرح کو کرسکتا ہے متاثر
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے خبردار کیا ہےکہ چین سے پھیلنے والا کورونا وائرس 2020 میں عالمی ترقی کی شرح کو متاثر کرسکتاہے۔
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے خبردار کیا ہےکہ چین سے پھیلنے والا کورونا وائرس 2020 میں عالمی ترقی کی شرح کو متاثر کرسکتاہے۔
جیونیوز کے مطابق آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا جہاں کورونا وائرس سے رواں سال عالمی ترقی کی شرح متاثر ہوسکتی ہے، وہیں معیشت کی واپسی کے عمل میں بہت تیزی بھی آسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بہت قبل از وقت ہوگا کہ اس بیماری کے مکمل اثرات کا انداز لگایا جائے، لیکن یہ بھی دیکھا گیاہے کہ یہ وبا ٹرانسپورٹ اور سیاحت کو پہلے ہی متاثر کرچکی تھی۔
آئی ایم ایف کی سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمیں ابھی تک اس وائرس کی نوعیت کا علم نہیں، اور ہمیں یہ بھی نہیں پتا کہ چین کتنی جلد اس پر قابو پانے کا اہل ہوگا، ہمیں نہیں پتا کہ یہ دنیا کے باقی حصوں کو بھی متاثر کرے گا۔
aXA6IDE4LjE5MS4xODYuNzIg ejasoft island