سوسائٹی
یورپ میں کورونا وائرس سے پہلی موت
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد فرانس میں ایک چینی سیاح کی موت ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ یہ ایشیا سے باہر اس بیماری سے ہونے والی پہلی موت ہے۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد فرانس میں ایک چینی سیاح کی موت ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ یہ ایشیا سے باہر اس بیماری سے ہونے والی پہلی موت ہے۔
فرانسیسی وزیر صحت اگنیس بزین کے مطابق متاثرہ شخص کا تعلق چین کے صوبے ہوبائی سے ہے اور ان کی عمر 80 سال بتائی گئی ہے۔
اگنیس بزین نے بتایا ہے کہ وہ 16 جنوری کو فرانس پہنچے تھے اور انھیں 25 جنوری سے پیرس کے ہسپتال میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔
اس سے قبل چین کے علاوہ ہانگ کانگ، فلپائن اور جاپان میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔
aXA6IDMuMTQxLjEwMC4xMjAg ejasoft island