برونڈی میں 6 ہزار افراد کی اجتماعی قبریں دریافت
برونڈی میں حقائق کی تلاش اور مفاہمت کے لئے کام کرنے والے کمیشن نے صوبے کروسی میں مزید 6 اجتماعی قبریں دریافت کی ہیں، جن میں 6 ہزار سے زیادہ افراد کی باقیات کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی ہے۔
برونڈی میں حقائق کی تلاش اور مفاہمت کے لئے کام کرنے والے کمیشن نے صوبے کروسی میں مزید 6 اجتماعی قبریں دریافت کی ہیں، جن میں 6 ہزار سے زیادہ افراد کی باقیات کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ حکومت کی جانب سے جنوری میں تلاش کی مہم شروع کرنے کے بعد سے سب سے بڑی دریافت ہے۔
نوائے وقت کے مطابق کمیشن کے چیئرمین پیری کلیور نڈائی کارلی نے میڈیاکو بتایا کہ اس مہم کے دوران ہلاک ہونے والے 6032 افراد کی باقیات اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ ان میں سے کچھ لوگوں کو ان کے کپڑوں، عینکوں اور دیگر نشانیوں کی مدد سے شناخت کیا گیا ہے۔
کمیشن کے سربراہ نے ماضی میں ہونے والی اس نسل کشی کا حوالہ دیتے ہوئے، جس میں حملہ آور ہوتی نسل کے افراد تھے، کہا کہ متاثرین کے خاندان اب اس قابل ہو گئے ہیں کہ وہ 48 برسوں سے جاری زبان بندی کو توڑتے ہوئے واقعات بتا سکیں۔
برونڈی کی آبادی دو نسلی گروپوں توتسی اور ہوتو میں منقسم ہے۔ نسلی بنیاد پر ہونے والی اس خانہ جنگی میں تین لاکھ سے زیادہ افراد مارے گئے تھے، یہ جنگ 2005 میں ختم ہوئی تھی۔ بتادیں کہ اس وقت تک برونڈی میں 4000 اجتماعی قبریں دریافت ہو چکی ہیں، جن میں ایک لاکھ 42 ہزار سے زیادہ مقتولین کی نشاندہی ہوئی ہے۔
aXA6IDMuMTQ1LjExMS4xMjUg ejasoft island