عمران خان كا پاکستان بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے خاتمے سے متعلق بڑا اعلان
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ لوگ نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں گے تو بندشوں میں مرحلہ وار نرمی بھی ممکن ہوگی۔
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ لوگ نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں گے تو بندشوں میں مرحلہ وار نرمی بھی ممکن ہوگی۔
سچ نيوز کے مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر عوام کے لیے جاری اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ وبائی مرض کے دوران سماجی دوری اختیار کئے رکھیں اور جس قدر ممکن ہو سکے خود کو گھروں تک محدود رکھیں۔ انہوں نے لکھا کہ جتنا لوگ خود کونظم و ضبط سے آراستہ کریں گے اتناہی ہمارے لیے وبا سے نمٹنا آسان ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ لوگ نظم و ضبط سے رہیں گے توبندشوں میں مرحلہ وار نرمی بھی ممکن ہوگی۔وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹ میں شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹروں اور نرسوں کی جانب سے دیا گیا ایک ویڈیو پیغام بھی منسلک کیا جس میں موجود تمام ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ عوام گھروں پر رہ کر کورونا کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے دیکھا کہ ایس او پی پر عمل نہیں ہورہا تو فیصلے پر نظر ثانی کرسکتی ہے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ انتظامیہ کےلئے بہت مشکل ہوگا کہ ہر مسجد میں جاکر ایس او پی پر عمل کروائیں، یہ مسجد کی انتظامی کمیٹی کی ذمہ داری ہوگی کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کروائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا ٹیسٹ زیادہ کریں گے تو مریضوں کی تعداد بھی زیادہ سامنے آئے گی، سندھ میں کورونا سے زیادہ تر اْن افراد کا انتقال ہوا جو پہلے سے بیمار یا بزرگ تھے۔
aXA6IDMuMTM0LjExOC45NSA= ejasoft island