پاکستان: پی آئی اے نے خصوصی پروازوں کا شیڈول کیا جاری
قومی ایئر لائن نے پاکستان سے چلائی جانے والی خصوصی پروازوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
قومی ایئر لائن نے پاکستان سے چلائی جانے والی خصوصی پروازوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
شیڈول کے مطابق آج اسلام آباد سے خصوصی پرواز پی کے 701 لندن روانہ ہوگئی ہے جب کہ پی آئی اے کا کارگو جہاز بھی اسلام آباد سے چین کے شہر چینگ ڈو روانہ ہوا ہے۔
سماء نیوز کے مطابق 21 اپریل کو دن کے ایک بجے اسلام آباد سے قومی ایئرلائن کی خصوصی پرواز لندن روانہ ہوئی ہے جب کہ برطانوی شہریوں کو لینے کے لئے غیر ملکی پرواز کیو آر 3254 دوپہر ایک بجے اسلام آباد پہنچی ہے۔
قومی ایئرلائن کے شیڈول کے بعد لاہور سے خصوصی پرواز پی کے 8709 لندن روانہ ہوئی ہے جب کہ مانچسٹر کے لئے پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 709 بھی لاہور سے روانہ ہوئی ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کولمبو سے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز یو ایل 1206 آج لاہور پہنچی ہے جب کہ کولمبو سے جہاز میں کارگو پاکستان لایا جائے گا جس کے بعد یہی جہاز واپسی پر 117 سری لنکن شہریوں کو لے کر جائے گا۔ پاکستان سے جانے والی تمام پروازیں برطانیہ سے خالی واپس آئیں گی۔
aXA6IDE4LjIxNy42LjExNCA= ejasoft island