سیاست
پاکستان: یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا فیصلہ
پاکستانى حکومت نے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہم وطنوں کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستانى حکومت نے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہم وطنوں کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سما ٹی وی کے مطابق حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کے باعث متحدہ عرب امارات میں مقیم ہم وطنوں کو واپس لانے کا اعلان کردیا ہے اور مسافروں کو خصوصی پرواز سے پاکستان لایا جائے گا۔
وطن واپسی پر تمام افراد کا ایئرپورٹ پر ہی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا جائے گا جب کہ انہیں 14 روز کے لئے آئیسولیشن میں بھی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایئرپورٹ پر محکمہ صحت کی ٹیم ہر شہری کا کورونا ٹیسٹ کرے گی۔ دوسری جانب عمان سے آنے والے 130افراد کے سیمپلز بھی جمع کر لئے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ جن مسافروں کے ٹیسٹ مثبت آئے ان کا علاج محکمہ صحت کرے گا۔
aXA6IDMuMTQ0LjE2MS4xMTYg ejasoft island