پاکستان: کورونا وائرس کے باعث کراچی میں چہرے پر ماسک پہننا لازمی قرار

کمشنر کراچی نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے گھروں سے نکلنے والے ہر شخس کے لئے چہرے پر ماسک پہننے کو لازمی قرار دے دیا۔
کمشنر کراچی نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے گھروں سے نکلنے والے ہر شخس کے لئے چہرے پر ماسک پہننے کو لازمی قرار دے دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق کمشنر کراچی افتخار شلوانی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضرورت کے تحت گھروں سے نکلنے والوں اور جنہیں لاک ڈاؤن سے استثنیٰ کیا گيا ہے انہیں گھروں سے نکلنے پر لازمی طور پر ماسک پہننا ہوگا۔
کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ ضرورت کے تحت اور ہر سرگرمی کے بعد ہاتھوں کو صابن سے دھونے یا سیناٹائزر استعمال کرنے کو یقینی بنایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کام کی جگہ پر داخل ہونے سے پہلے ہر ملازم اور کارکن کا معائنہ کیا جائے گا اور اگر کسی میں نزلہ، کھانسی یا بخار کی علامات پائی گئیں تو انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ کام کی جگہ کو صاف ستھرا اور وہاں کثرت سے جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کو مکمل طور پر بند کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ شہر میں رپورٹ ہونے والے اکثر کیسز کچی آبادیوں سے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں 23 مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے جس کے تحت کئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔