پاکستان: اسٹاک مارکیٹ میں 1502.37 پوائنٹس کی زبردست تیزی

عالمی مالیاتی اداروں (جی 20) کی طرف سے پاکستانی قرض کو ایک سال کے لئے مؤخر کرنا، اسٹیٹ بینک کی طرف سے شرح سود میں کمی اور آئی ایم ایف کی طرف سے 1.38 ارب ڈالر ملنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق 100انڈیکس 1502.37 پوا
عالمی مالیاتی اداروں (جی 20) کی طرف سے پاکستانی قرض کو ایک سال کے لئے مؤخر کرنا، اسٹیٹ بینک کی طرف سے شرح سود میں کمی اور آئی ایم ایف کی طرف سے 1.38 ارب ڈالر ملنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق 100انڈیکس 1502.37 پوائنٹس بڑھ گیا تھا۔
خیال رہے کہ یہ تیزی 16ماہ کے بعد ایک روز کی سب سے بڑی تیزی ہے۔ سرمایہ کاروں کو دو کھرب بیس ارب سے زائد روپیہ کا فائدہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ہے، حصص مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز ہی زبردست انداز میں ہوا تھا۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 5 فیصد بڑھا تو ٹریڈنگ کو روک دیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ٹریڈنگ کے دوران پہلے ہی گھنٹے میں 100 انڈیکس 1129.99 پوائنٹس بڑھ گیا تھا جس کے بعد انڈیکس 32 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرنے کے بعد 32459.45 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔
اس دوران تیزی کا تسلسل دیکھنے کو ملا اور ایک موقع پر انڈیکس 1900 پوائنٹس بڑھ گیا تھا۔ دوران ٹریڈنگ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس 33 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا تھا اور انڈیکس 33257.15 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا تھا، تاہم تیزی کا یہ تسلسل برقرار نہ رہ سکا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 1502.37 پوائنٹس کی تیزی پر ہوا ہے اور اس کے بعد 100 انڈیکس 32831.83 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔