عمران خان عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کے لئے ڈیووس پہنچ گئے
پاکستانی وزیراعظم عمران خان ڈیووس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
پاکستانی وزیراعظم عمران خان ڈیووس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داود،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بارے میں معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری اور قومی سلامتی ڈویژن کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
اس دورے کے دو بنیادی پہلووں میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس سے وزیراعظم کا کلیدی خطاب اور پاکستان تذویراتی مکالمے کے تحت مختلف اداروں کے سربراہوں اورتجارتی شعبے کے رہنماوں کے ساتھ ان کی ملاقاتیں شامل ہیں۔
عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر وزیراعظم عمران خان امريكى صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت عالمی رہنماوں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔
شیڈول میں متعدد کاروباری، تجارتی ، ٹیکنالوجی اور مالیاتی منتظمین اور عالمی مالیاتی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔
عمران خان ڈیووس میں فورم کےانٹرنیشنل میڈیا کونسل کے اجلاس میں عالمی ذرائع ابلاغ کے سینئر ارکان اور ڈائریکٹریز سے بھی بات چیت کریں گے ۔