امريكى صدر ٹرمپ کی طرف سے ایک ٹریلین درخت لگانے کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے نقش قدم پر امریکہ ایک ہزار ارب درخت لگانے کی مہم میں شامل ہوگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے نقش قدم پر امریکہ ایک ہزار ارب درخت لگانے کی مہم میں شامل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر اپنی قوموں کو محفوظ اور اپنے ملکوں کو پہلے سے زیادہ خوبصورت بنا سکتے ہیں۔
دنيا نيوز کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کی تقریب سے خطاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ وقت ناامیدی کا نہیں بلکہ امید کا ہے۔ اور اب امریکہ ایک ہزار ارب درخت لگانے کی مہم میں شامل ہوگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے بتايا تھا کہ انہوں نے اقتدار اس وقت سنبھالا جب امریکی معیشت خراب تھی،اور امریکی ورکنگ کلاس کے لیے کوئی کام نہیں کیا گیا تھا۔
ان کے دور میں امریکہ میں بیروزگاری میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، کیونکہ70 لاکھ نوکریاں فراہم کی گئی ہیں۔ اور اب امریکہ ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔
انہوں نے مزيد بتایا کہ گزشتہ ہفتے چین اور ماسکو سے تجارتی معاہدے ہوئے ہیں۔ چین کے ساتھ تجارتی معاہدے کا دوسرا مرحلہ جلد شروع ہوگا۔ اور ٹرمپ برطانیہ کیساتھ بھی نئے تجارتی معاہدے کے خواہاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار بڑی تعداد میں خواتین امریکی فوج کا حصہ بنی ہیں۔ الیکشن جیتنے کے بعد امریکیوں کے مفاد میں معاشی اقدامات کیے ہیں۔ اس وقت امریکہ سرمایہ کاری کیلئے بہترین مارکیٹ بن چکا ہے۔ مزید انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنے ملک میں قانون کی حکمرانی یقینی بنا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی شہریوں کے لیے بجلی کے نرخ کم کیے ہیں۔
aXA6IDE4LjE5MS4yNTIuMTI2IA== ejasoft island