عمران خان کی جانب سے سلطان ہیثم کو دورہ پاکستان کی دعوت
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے سلطان ہیثم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی ہے، پاکستان اور عمان کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں اور عمان ہمیشہ خطے میں استحکام کا باعث رہا ہے۔

اے آر وائی کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسقط انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر سلطان قابوس کی تعزیت کے لیے عمان آیا ہوں، پاکستان اور عمان کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں۔
وزیرخارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ کہ میں نے سلطان ہیثم سے تعزیت کی ہے اور دلی جذبات پہنچائے ہیں، سلطان قابوس متوازن خارجہ پالیسی کے سبب قدر سے دیکھے جاتے تھے، 2 لاکھ 70ہزار پاکستانی محنت سے عمان کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کہ سلطان قابوس کے والد کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے گریجویٹ تھے، انہوں نے سلطان قابوس کے ساتھ 2001 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، مجھے بھی دس سال قبل سلطان قابوس سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا تھا۔
یاد رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچے ہوئے تھے ، جہاں انہوں نے عمان کے نئے سلطان ہیثم بن طارق السید سے ملاقات کی ہے۔