کورونا وائرس کے خدشات کے باعث عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا
وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کرونا وائرس سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے اور اجلاس میں ملک کے اندر ایمرجنسی نافذ کئے جانے یا نہ کئے جانے کے بارے میں بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

نوائے وقت نیوز کے مطابق ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے اندر کرونا وائرس کے متعدد کیس رپورٹ کئے جانے کی وجہ سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا ہے اور اس اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور وزیر قانون فروغ نسیم شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق مسلح افواج کے سربراہان اور ڈائریکٹر جنرل آف سروسز انٹیلی جنس (ڈی جی آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے اور اجلاس میں کرونا وائرس سے متعلق صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ملک کے اندر ایمرجنسی نافذ کرنے کے سلسلہ میں بھی فیصلہ کیا جائے گا اور ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
aXA6IDE4LjE4OC43Ny4zMiA= ejasoft island