پاکستان میں کورونا سے آج مزید 3 اموات، کل ہلاکتیں 137 اور کیسز 7261 ہوگئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 3 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 137 ہوگئی ہے، جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 7261 تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 3 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 137 ہوگئی ہے، جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 7261 تک پہنچ گئی ہے۔
ملک میں ہونے والی 137 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ سندھ میں 47 اور خیبرپختونخواہ میں 45 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 36 ، بلوچستان میں 5 ، گلگت بلتستان 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق آج بروز جمعہ ملک میں اب تک کورونا کے مزید 243 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 3 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہے۔
آج اب تک سندھ میں 209 کیسز اور 2 ہلاکتیں، پنجاب 25 کیسز ایک ہلاکت اور اسلام آباد سے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
aXA6IDQ0LjIwMC4xMTcuMTY2IA== ejasoft island