سوسائٹی
پاکستان: کورونا سے کل ہلاکتیں 135 اور کیسز 7027 ہوگئے
پاکستان میں کورونا وائرس سے آج اب تک مزید ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 135 ہوگئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 7027 تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے آج اب تک مزید ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 135 ہوگئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 7027 تک پہنچ گئی ہے۔
ملک میں ہونے والی 135 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ سندھ میں 45 اور خیبرپختونخوا میں 45 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 36، بلوچستان میں 5، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق آج بروز جمعہ ملک میں کورونا کے مزید 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور ایک ہلاکت بھی سامنے آئی ہے۔
واضح رہے کہ آج اب تک اسلام آباد میں 9 کیسز اور پنجاب میں ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔
aXA6IDMuMTcuMjMuMTMwIA== ejasoft island