چین نے ایک بار پھر پاکستان سے اپنی مثالی دوستی کا ادا کیا حق
کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں قدم قدم پر ساتھ دے کر چین نے ایک بار پھر پاکستان سے اپنی بے مثال دوستی کا حق ادا کر دیا ہے۔
کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں قدم قدم پر ساتھ دے کر چین نے ایک بار پھر پاکستان سے اپنی بے مثال دوستی کا حق ادا کر دیا ہے۔
قومی ادارہ صحت میں چینی ماہرین کے ساتھ اختتامی سیشن کے موقع پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک چین تعلقات ہمیشہ مشکل وقت میں ثابت قدم رہے ہیں، دنیا کو کورونا وائرس کا چیلنج درپیش ہوا تو دونوں ممالک شانہ بشانہ آ گئے۔
جیو نیوز کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ چین نے ناصرف ووہان میں پاکستانی طلبہ کا خیال رکھا ہے بلکہ کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کو ہنگامی طبی امداد بھی فراہم کی ہے۔
کمانڈ سینٹر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کے طبی ماہرین کی ٹیم نے پاکستان کے مختلف شہروں کا دورہ کیا ہے، چینی ماہرین نے پاکستانی ڈاکٹرز، سرکاری اہلکاروں اور شعبہ صحت کے حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق چینی ماہرین کے وفد نے پنجاب، سندھ کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقاتیں کی ہیں، پاک چین افواج کے مابین ٹیلی کانفرنس بھی منعقد ہوئی ہیں اور چینی وفد آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف پتھالوجی بھی گیا ہے۔
کمانڈ سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کورونا سے بچاؤ کے لئے انفیکشن سے تحفظ اور بچاؤ اور انفرادی حفاظتی آلات کا استعمال ناگزیر قرار دیا گیا ہے، واضح رہے کہ چینی وفد نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کی ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
aXA6IDE4LjIyMC4yMTIuNDUg ejasoft island