کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی بڑھتی تعداد اور پی آئی اے کا خصوصی فضائی آپریشن منسوخ
برطانیہ اور شمالی امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر پی آئی اے کا خصوصی فضائی آپریشن منسوخ کر دیا گیا ہے۔
برطانیہ اور شمالی امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر پی آئی اے کا خصوصی فضائی آپریشن منسوخ کر دیا گیا ہے۔
دنيا نيوز کے مطابق حکومت پاکستان نے پی آئی اے کو ملی خصوصی پروازیں چلانے کی اجازت منسوخ کر دی ہے۔ پی آئی اے نے جمعہ اور ہفتہ کے روز ٹورنٹو، لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے لئے خصوصی پروازیں پلان کی تھی۔
پی آئی اے نے مسافروں کو ہونے والی زحمت پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے لئے مسافروں اور کریو کی حفاظت اور صحت مقدم ہے۔
مسافر مزید رہنمائی کے لئے پی آئی اے کال سینٹر رابطہ کر کے فضائی آپریشن کی بحالی سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
aXA6IDMuMTQ1Ljg1LjE3OCA=
ejasoft island