ہندوستان: دہلی اسمبلی انتخابات کیلئے نامزدگی کے پرچے داخل کرنے کا آج آخری دن
دہلی کے 70 رکنی اسمبلی چناؤ کیلئے نامزدگی کے پرچے داخل کرنے کا آج آخری دن ہے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال کل کی جائے گی، جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ اس مہینے کی 24 تاریخ ہے۔
دہلی کے 70 رکنی اسمبلی چناؤ کیلئے نامزدگی کے پرچے داخل کرنے کا آج آخری دن ہے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال کل کی جائے گی، جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ اس مہینے کی 24 تاریخ ہے۔
نيوز اون اير کے مطابق BJP اور کانگریس نے کل اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی ہے۔ BJP نے نئی دہلی، دہلی کینٹ، راجوری گارڈن، شاہدرا اور کالکا جی سمیت 10 اسمبلی سیٹوں کیلئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ نئی دہلی سیٹ سے سنیل یادو پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ اس فہرست میں دو خواتین امیدوار بھی شامل ہیں، جو ناگلوئی جاٹ اور مہرولی سے پارٹی کے ٹکٹ پر چناؤ لڑیں گی۔ کانگریس نے اپنی فہرست میں سات نئے ناموں کا اعلان کیا ہے۔
خیال رہے کہ دہلی میں تقریباً ایک کروڑ 47 لاکھ ووٹر ہیں۔ چناؤ اگلے مہینے کی آٹھ تاریخ کو ہوگا جبکہ ووٹوں کی گنتی 11فروری کو کی جائے گی۔
aXA6IDMuMTQ0LjUuMjE3IA== ejasoft island