ہندوستان: مودی نے کلکتہ پورٹ ٹرسٹ میں 600 ملین روپے کے منصوبے کا کیا آغاز
آج دورے کے اپنے دوسرے دن جناب مودی کلکتہ پورٹ ٹرسٹ کی صلاحیت میں اضافے کیلئے 600 کروڑ روپے کی لاگت کے کئی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔کلکتہ کےدورے کے اپنے دوسرے دن وزیر اعظم نریندر مودی کلکتہ پورٹ ٹرسٹ سے متعلق بہت سی اسکیموں کا آغاز کریں گے۔
وزیراعظم دو روزہ دورے پر کل کلکتہ پہنچے ہیں۔
نيوز ان اير کے مطابق آج دورے کے اپنے دوسرے دن جناب مودی کلکتہ پورٹ ٹرسٹ کی صلاحیت میں اضافے کیلئے 600 کروڑ روپے کی لاگت کے کئی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔کلکتہ کےدورے کے اپنے دوسرے دن وزیر اعظم نریندر مودی کلکتہ پورٹ ٹرسٹ سے متعلق بہت سی اسکیموں کا آغاز کریں گے۔
ایک یادگاری تقریب میں جناب مودی پورٹ کے پنشن پانے والے دومعمر افرادکو اعزاز دیں گے، جن میں 105 سالہ نگینہ بھگت اور 100 سالہ نریش چندر چکرورتی شامل ہیں۔ کلکتہ پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین ونیت کمار نے بتایا کہ جناب مودی Original Port Jetties کے مقام پر نصب ایک یادگاری 150 سالہ تختی کی نقاب کشائی کریں گے۔
دوسری طرف وزیراعظم نریندرمودی نے گذشتہ کل کلکتہ کی چار معروف تاریخی عمارتوں‘ اولڈ کرنسی بلڈنگ‘ Belvedere ہاﺅس‘ وِکٹوریا میموریل ہال اور MetCafe ہاﺅس کو تجدید نو کے بعد قوم کے نام وقف کیا ہے۔
کل شام اولڈ کرنسی بلڈنگ میں ایک مجسمے کی نقاب کشائی کےبعد اظہار خیال کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ ہندوستان کو وراثتی سیاحت کا عالمی درجےکا بڑا مرکز بننا چاہئے۔
aXA6IDE4LjExNy4xMTguMjM5IA== ejasoft island