ہندوستان : شمال مشرق میں قدرتی گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے 5 ہزار کروڑ روپے سے زائد کی منظوری
سرکار نے شمال مشرق کے لئے قدرتی گیس پائپ لائن گرڈ قائم کرنے کی خاطر 5 ہزار 559 کروڑ روپے کے پروجیکٹ کو منظوری دے دی ہے ۔ خطے کی 8 ریاستیں اس کے دائرے میں آئیں گی۔ سرکار نے کہا ہے کہ مذکورہ گرڈ سے صارفین کیلئے قابل بھروسہ اور قدرتی گیس کی بلا رکاوٹ سپلائی
سرکار نے شمال مشرق کے لئے قدرتی گیس پائپ لائن گرڈ قائم کرنے کی خاطر 5 ہزار 559 کروڑ روپے کے پروجیکٹ کو منظوری دے دی ہے ۔ خطے کی 8 ریاستیں اس کے دائرے میں آئیں گی۔ سرکار نے کہا ہے کہ مذکورہ گرڈ سے صارفین کیلئے قابل بھروسہ اور قدرتی گیس کی بلا رکاوٹ سپلائی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔
اے آى آر نيوز کے مطابق اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے کل نئی دہلی میں اندر دھنش گیس گرڈ لمیٹڈ کیلئے سرمائے کی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔ پائپ لائن پروجیکٹ کیلئے سرکار کی طرف سے دوسری بار اس طرح کا سرمایہ دستیاب کرایا گیا ہے۔ گرڈ کی مجموعی لاگت 9 ہزار 256 کروڑ روپے ہے اور اس منظوری سے 60 فیصد لاگت اس کے دائرے میں آئے گی۔
پٹرولیم محکمہ کے وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ یہ پروجیکٹ شمال مشرق کیلئے 2030 کے ہائیڈرو کاربن نظریے پر عمل درآمد کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔ایک ہزار 656 کلو میٹر طویل پائپ لائن گوہاٹی کو خطے کے بڑے شہروں سے جوڑے گی۔ان میں ایٹہ نگر ، دیما پور ، کوہما ، امپھال ، آئیزال اور اگرتلہ شامل ہیں۔