ہندوستانی گرینڈ ماسٹر كونرو هیمپي بنیں خواتین کی عالمی ریپڈ چیمپئن
ہندوستانی گرینڈ ماسٹر کونرو ہیمپی نے چین کی لی ٹنگ جی کو ٹائی بریک سیریز میں شکست دے کر خطاب اپنے نام کرلیا ہے۔ ہیمپی ورلڈ ویمن ریپڈ چیمپیئن بنیں تو دوسری طرف ناروے کی میگنس کارلسن نے بھی مردوں کا خطاب اپنے نام کرلیا ہے۔

ہندوستانی اخبار جاگرن کے مطابق 32 سالہ ہیمپی نے شاندار واپسی کی اور 12 ویں اور آخری راؤنڈ میں ایک اور چینی کھلاڑی تانگ ژونگئی کو شکست دے کر ٹائی بریکر میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔ انہوں نے ہر راؤنڈ میں نو پوائنٹس حاصل کرکے ٹنگ جی کے برابری کرنے میں کامیاب ہوگئیں، اس کے بعد آرماجیڈن کھیل سے دونوں کے درمیان جیت کا فیصلہ کیا گیا۔ خیال رہے کہ ہیمپی پہلے میچ میں شکست کھانے کے بعد دوسرے میچ میں واپسی کی اور پھر فیصلہ کن میچ میں جیت اپنے نام درج کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔