سیاست
اطالوی وزیر اعظم: کورونا وائرس کی وجہ سے یورپی یونین کی ناکامی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے
اطالوی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے یورپی یونین کی ناکامی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے
اطالوی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے یورپی یونین کی ناکامی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے
ڈان نیوز کے مطابق اٹلی کے وزیر اعظم گوئسیپ کونٹے نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بحران اور بڑھتی ہوئی اموات کے سبب یورپی یونین کی ناکامی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
کونٹے نے کہا کہ یورپی یونین کو وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی مدد کے لیے مناسب اور مربوط تعاون کی ضرورت ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا ہے کہ کورونا وائرس جنگ عظیم دوئم کے بعد سب سے بڑا امتحان ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ یورپی یونین کو اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانا ہوں گے۔
aXA6IDE4LjIyNS4zNS44MSA= ejasoft island