صدر پاکستان نے کیا لاہور میں کورونا کرائسز مینجمنٹ سیل کا دورہ
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور میں کورونا کرائسز مینجمنٹ سیل کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں پنجاب حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور میں کورونا کرائسز مینجمنٹ سیل کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں پنجاب حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے آج لاہور میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی ہے۔ پنجاب کے گورنر چودھری محمد سرور اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں صدر کو صوبے میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے پنجاب حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
بعد میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور میں کورونا کرائسز مینجمنٹ سیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں محکمہ داخلہ کے زیر اہتمام جدید کورونا کرائسز مینجمنٹ سیل کے کام اور کارکردگی سے متعلق آگاہ بھی کیا گیا۔
صدر مملکت کو بتایا گیا ہے کہ یہ سیل چوبیس گھنٹے کورونا سے متعلق تمام معاملات کی نگرانی اور اس وبا سے نمٹنے کے لئے کام کر رہا ہے۔ یہ خصوصی سیل صوبے کے تمام اضلاع میں اس وبا کے پھیلاؤ کا جائزہ بھی لے رہا ہے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر نے عوام کے لئے تمام محکمہ جاتی ہیلپ لائنز کی تشہیر کرنے اور کورونا وائرس کی وبا سے متعلق تمام اعدادوشمار سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
aXA6IDE4LjExNy4xNzAuMTkwIA== ejasoft island