پاکستان: سندھ، کے پی اور پنجاب میں او پی ڈیز آج کھول دی جائیں گی
سندھ، پنجاب اور خيبرپختونخوا کے اسپتالوں ميں او پی ڈيز آج سے کھول دی جائيں گی۔ سماء نیوز کے مطابق سندھ کی وزير صحت کی زير صدارت اجلاس ميں فیصلہ کيا گيا ہے کہ جو اسپتال او پی ڈيز نہيں کھول سکتے وہ بذريعہ ٹيلی ميڈيسن سہوليات فراہم کريں گے۔
سندھ، پنجاب اور خيبرپختونخوا کے اسپتالوں ميں او پی ڈيز آج سے کھول دی جائيں گی۔
سماء نیوز کے مطابق سندھ کی وزير صحت کی زير صدارت اجلاس ميں فیصلہ کيا گيا ہے کہ جو اسپتال او پی ڈيز نہيں کھول سکتے وہ بذريعہ ٹيلی ميڈيسن سہوليات فراہم کريں گے۔
پنجاب ميں بھی آج سے معمول کے مطابق مريضوں کو او پی ڈيز ميں طبی سہوليات فراہم کی جائيں گی۔
محکمہ صحت نے عملے کی حفاظت کے لئے خصوصی اقدامات کی بھی ہدايت کی ہے۔ خیبرپختونخوا ميں بھی او پی ڈيز کھولنے کا اعلاميہ جاری کر ديا گيا ہے اور صوبے بھر ميں احتياطی تدابير کے ساتھ او پی ڈيز اور اليکٹو سروسز بحال کردی گئی ہیں۔
اعلاميے کے مطابق فيصلہ سپريم کورٹ کے احکامات کی روشنی ميں کيا گيا ہے۔
aXA6IDMuMTQ3Ljg1LjE4MyA= ejasoft island