کورونا: پاکستان بھر میں ہلاکتیں 63 اور مجموعی کیسز 4339 تک جا پہنچے
پاکستان میں آج کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی ہے جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4339 تک پہنچ گئی ہے
پاکستان میں آج کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی ہے جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4339 تک پہنچ گئی ہے۔
ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 63 ہلاکتوں میں سے سندھ اور خیبرپختونخوا میں 20،20، پنجاب میں 17، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 2 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
آج بروز جمعرات ملک میں اب تک کورونا وائرس کے مزید 132کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 2 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جو خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوئی ہیں۔
آج اب تک پنجاب میں 80 کیسز، خیبرپختونخوا 33 کیسز اور 2 ہلاکتیں جب کہ اسلام آباد میں 19 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
aXA6IDMuMTcuMTI4LjEyOSA= ejasoft island