پاکستان: کے الیکٹرک نے اوسط بنیاد پر جاری بل ایک ماہ کے لئے موخر کیا
پاکستان کی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی ہدایت پر کے الیکٹرک نے مارچ 2020 کے اوسط بنیادوں پر جاری کئے گئے بل ایک ماہ کے لئے موخر کر دئے ہیں۔
پاکستان کی نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی ہدایت پر کے الیکٹرک نے مارچ 2020 کے اوسط بنیادوں پر جاری کئے گئے بل ایک ماہ کے لئے موخر کر دئے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق نیپرا سے جاری بیان کے مطابق اتھارٹی کو کئی شکایات موصول ہوئی ہیں کہ کے الیکٹرک لمیٹڈ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث مارچ 2020 کے بل اوسط بنیادوں پر جاری کئے جو بہت زیادہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اتھارٹی نے یہ معاملہ حل کرنے کے لئے "کے الیکٹرک" کی انتظامیہ کے سامنے اٹھایا ہے اور انہیں صارفین کو موجودہ صورتحال میں ریلیف دینے کی ہدایت کی ہے۔
اس کے بعد "کے الیکٹرک" کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ صارفین جنہوں نے اوسط بنیادوں پر جاری کئے گئے مارچ 2020 کے بل کی اب تک ادائیگی نہیں کی ہے، وہ ان کی ادائیگی اپریل 2020 میں ریڈنگ کی بنیاد پر جاری ہونے والے بلوں کے ساتھ کر سکتے ہیں، جبکہ اس پر انہیں کوئی سرچارج نہیں دینا ہوگا۔
کے الیکٹرک کے بیان میں کہا گیا کہ وہ صارفین جنہوں نے مارچ کے بل ادا کر دیے ہیں ان کی اپریل کے بل کی ریڈنگ میں ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔
aXA6IDE4LjIyMC4xNi4xODQg ejasoft island