صدر مملکت پاکستان: اسمبلی تحلیل کرنے کی کوئی سمری نہیں آئی
پاکستان کے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کچھ ٹاسک دئے ہیں جن کو پورا کر رہاہوں۔
پاکستان کے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کچھ ٹاسک دئے ہیں جن کو پورا کر رہاہوں۔
جیو نیوز کے مطابق صدر مملکت پاکستان نے مزید کہا ہے کہ اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق کوئی سمری میرے پاس نہیں آئی ہے۔
ایک نجی ٹی وی کو انٹریو دیتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، وزیر اعظم عمران خان سے روزانہ بات ہوتی ہے، اہم فیصلوں میں میرا مشورہ بھی شامل ہوتا ہے۔
ذرائع کے مطابق چینی بحران سے متعلق صدر پاکستان نے بتایا ہے کہ بحران آیا تو عمران خان نے تحقیقات کرائیں اور رپورٹ آگئی ہے، چینی بحران کی رپورٹ پبلک کرنا بہت ضروری تھا، فرانزک رپورٹ آنے دیں مزید حقائق بھی آئیں گے۔
ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ حکومت اپاہج نہیں ہے، بہت کچھ کرسکتی ہے، پارلیمنٹ میں قانون سازی کے لئے اس وقت افہام و تفہیم کا ماحول نہیں ہے۔
کورونا وائرس کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ میری خواہش تھی کہ زیادہ سخت لاک ڈاؤن ہو، ہمارے ملک میں اشیائے خور و نوش وافر مقدار میں موجود ہیں، میں نہیں سمجھتا کورونا وائرس کوئی سازش ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ میرٹ پرتعیناتیاں ہوں تاکہ اچھا معیار سامنے آئے۔