پاکستان: عمران خان ایک کروڑ 20 لاکھ مستحق خاندانوں کو 12 ہزار روپے ماہانہ تقسیم کریں گے
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں تمام وزرائے اعلیٰ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں تمام وزرائے اعلیٰ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا کی روک تھام کے لئے کئے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی ہے۔
اجلاس میں فلائٹ آپریشن اسلام آباد کے علاوہ دیگر شہروں سے بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ لیبارٹریز کا دائرہ کار ملک بھر میں بچھانے سے متعلق بھی مشاورت کی گئی ہے۔
اجلاس کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جس طرح سے کورونا بڑھتا جارہا ہے اپریل کے آخر تک پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ سکتی ہے اور اس سے اسپتال میں لوگوں کی تعداد بھی بڑھ جائے گی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تین ہفتے کے لئے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا، لاک ڈاؤن کے پیش نظر اسکول، فیکٹریاں اور دکانیں بند کی گئی ہیں، اصل لاک ڈاؤن ہم نے شہروں میں کیا ہے، ہمیں 22 کروڑ لوگوں کو کھانا پینا فراہم کرنا ہے، اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ زرعی شعبے کو مکمل طورپر کام کرنے دیا جائے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے کے لئے کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہے اور ہم نے 14 تاریخ سے تعمیراتی سیکٹر کو بھی کام کرنے کی اجازت دے دی ہے، اس وقت ہمارا سب سے بڑا چیلنج غریب طبقے کو ریلیف دینا ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جب تک لاک ڈاؤن کی صورتحال ختم نہیں ہوتی ہے، تب تک احساس پروگرام کے تحت مستحق ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو ماہانہ پیسے فراہم کئے جائیں گے،17ہزار مقامات سے 12 ہزار روپے مستحق افراد میں تقسیم ہوں گے اور اس کا آغاز جمعرات سے ہوجائے گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم 144 ارب روپے نچلے طبقے تک تقسیم کر دیں گے، احساس پروگرام میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہے، ایس ایم ایس کے ذریعے لوگوں کا ڈیٹا آرہا ہے، جن کی جانچ نادرا سے کرائی جائے گی۔
aXA6IDMuMjEuMTI3LjY4IA== ejasoft island