جموں اور کیرالہ میں کورونا وائرس میں مبتلا دو مریضوں کا پتہ چلنے کے بعد تعداد 44 ہوگئی ہے
ملک میں نوویل کورونا وائرس کے دو اور مریضوں کا پتہ چلنے کے بعد اب اِس طرح کے مریضوں کی مجموعی تعداد 44 ہوگئی ہے۔
ملک میں نوویل کورونا وائرس کے دو اور مریضوں کا پتہ چلنے کے بعد اب اِس طرح کے مریضوں کی مجموعی تعداد 44 ہوگئی ہے۔
انڈيا اونلائن نيوز کے مطابق آج جموں میں 63 سال کی ایک عورت کی جانچ کے بعد اُس میں اِس مرض کے جراثیم پائے گئے ہیں، جو ایران سے آئی تھی۔ اِس طرح جموں وکشمیر میں اِس مرض میں مبتلا پہلے مریض کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اسی دوران انتظامیہ نے مرکز کے زیر انتظام اس علاقے کے چھ اضلاع میں تمام پرائمری اسکول فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے، اور اس مہینے کی 31 تاریخ تک بایومیٹرک حاضری سے بھی چھوٹ دی گئی ہے۔
کیرالہ کے پٹھانم ٹٹا علاقے میں پانچ معاملات کا پتہ چلنے کے بعد آج کوچی سے ایک نئے کیس کا پتہ چلا ہے۔ تین سال کا یہ بچہ اپنے والدین کے ساتھ دوبئی سے اس مہینے کی سات تاریخ کو کوچی آیا تھا۔
اِس بچے کو علاج کےلئے کوچی کے میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بچے کے والدین کی طبی جانچ کی جارہی ہے، اور ان کی حالت بہتر ہے۔ اس طرح کیرالہ میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔
aXA6IDE4LjE4OC4zOC4xNDIg
ejasoft island