نیویارک: کورونا وائرس کے 105 کیسز سامنے آنے سے ایمرجنسی نافذ
نیویارک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 105 ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے حکام نے ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے۔
نیویارک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 105 ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے حکام نے ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیویارک امریکہ کی ایسی پہلی ریاست ہے جہاں کورونا وائرس کے اتنے متاثرین سامنے آئے ہیں۔ لہذا صحت کے حوالے سے وہاں ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان پہلے سرکاری ملازم کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کر دیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیویارک کے گورنر اینڈیو کیومو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کے پیش نظر نیویارک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو حالات سے آگاہ کرتے رہیں گے۔
نیویارک کے گورنر نے کہا ہے کہ اتوار کے روز ٹیسٹ کے بعد متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور تعداد 105 ہوگئی ہے جبکہ اس سے پہلے 89 تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ نیویارک سٹی کے مضافات میں ویسٹ چیسڑ کاؤنٹی میں 82 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔