ایران میں کورونا وائرس سے مزید 49 افراد ہلاک
ایران میں کورونا وائرس سے مزید 49 افراد کی اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 194 ہوگئی ہے۔
ایران میں کورونا وائرس سے مزید 49 افراد کی اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 194 ہوگئی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق ایرانی حکام نے کورونا وائرس سے مزید 49 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جب کہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 6 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔
ایرانی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 16 ہزار سے زائد مشتبہ افراد کے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا ہے جب کہ متاثر ہونے والے ساڑھے 6 ہزار افراد میں سے 2 ہزار 134 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں 23 رکن پارلیمنٹ بھی شامل ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
وائرس سے جاں بحق ہونے والوں میں ایرانی پارلیمنٹ کی ایک خاتون رکن فاطمی رہبر بھی شامل ہیں۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک کے ایمرجنسی میڈیکل سروسز کے سربراہ بھی کورونا وائرس (Covid-19) میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی فورسز کو بھی مہلک وائرس سے نمٹنے کے لیے وزارت صحت سے تعاون حاصل کرنے کا حکم دیا ہے۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ایرانی حکومت کی جانب سے ملک میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں اور اسپتالوں کی صورتحال کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔
aXA6IDMuMTI5LjkyLjU3IA==
ejasoft island