پاکستان میں ایک اور مریض میں کورونا وائرس کی ہوئی تصدیق
پاکستان کے شہر کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد ملک میں مہلک وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔
پاکستان کے شہر کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد ملک میں مہلک وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں کورونا وائرس ٹاسک فورس کا ایک اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں حکام کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کو کورونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ آج کراچی میں 4 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کئےگئے ہیں جن میں سے ایک مریض کی رپورٹ مثبت آئی ہے اور مریض کا تعلق کراچی سے ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے اب تک 107 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کئے ہیں جن میں سے 4 مثبت آئے ہیں اور ایک مریض صحت یاب ہوکر گھر چلا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ کورونا وائرس کے مریض کے قریبی افراد کو بھی چیک کیا جائے۔ محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ شخص کے اہل خانہ کو گھر پر ہی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 7 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 4، اسلام آباد میں 2 اور گلگت بلتستان میں ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔
aXA6IDE4LjIxNi4yMS4xMzgg ejasoft island