امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی
دنیا بھر میں پھیلنے والے نوول کورونا وائرس سے اموات اور متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور امریکا میں بھی رپورٹ کیے گئے کیسز کی تعداد 301 ہوگئی ہے جبکہ ہلاکتیں 15 تک جاپہنچی ہے۔
دنیا بھر میں پھیلنے والے نوول کورونا وائرس سے اموات اور متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور امریکا میں بھی رپورٹ کیے گئے کیسز کی تعداد 301 ہوگئی ہے جبکہ ہلاکتیں 15 تک جاپہنچی ہے۔
نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکا کے مغربی ساحلی علاقے میں سب سے زیادہ تیزی سے کورونا وائرس پھیل رہا ہے اور ریاست واشنگٹن میں سب سے زیادہ 80 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ہلاک ہونے والے 15 افراد میں سے 14 کا تعلق بھی اسی ریاست سے ہے۔
ادھر واشنگٹن کے شہر کنگ کاؤنٹی کے حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لائف کیئر سینٹر میں مقیم 15 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب امریکا میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد میں سین فرانسسکو کے ساحل کے پاس ایک بحری جہاز میں 21 افراد میں کورونا وائرس کے کیسز شامل نہیں۔
aXA6IDE4LjE5MS42OC41MCA=
ejasoft island