سوسائٹی
کورونا وائرس کے پہلے مریض کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی
پاکستان میں کورونا وائرس کے پہلے مریض یحییٰ جعفری کو صحت یاب ہونے پر اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے پہلے مریض یحییٰ جعفری کو صحت یاب ہونے پر اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
محکمۂ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ نوجوان 11 روز تک آغا خان اسپتال میں زیرِ علاج رہا، علاج اور مختلف ٹیسٹوں کے بعد اسے صحت مند قرار دیا گیا اور پھر اسے چھٹی بھی دے دی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان محکمۂ سندھ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، کراچی کے دیگر دو مریضوں کی طبیعت میں بھی بہتری آرہی ہے۔
aXA6IDE4LjIyMi4xNTIuMjQxIA== ejasoft island