كاروبار
کورونا وائرس: عالمی منڈی میں تیل کی قیمت ڈھائی سال کی کم ترین سطح پر
عالمی منڈی میں کورونا وائرس کے باعث خام تیل کی قیمت میں 8 فیصد کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔
عالمی منڈی میں کورونا وائرس کے باعث خام تیل کی قیمت میں 8 فیصد کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور معاشی طور پر بھی مہلک وائرس ملکوں پر اثر انداز ہورہا ہے۔
کورونا وائرس سے سیاحت اور ایئرلائنز انڈسٹریز میں 50 ارب ڈالرز سے زائد نقصان کا اندیشہ ہے اور اب خام تیل کی قیمتیں بھی ڈھائی سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔
عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 8 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور اس کی قیمت 41.77 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 8.5 فیصد (4.29 ڈالر) کمی کے بعد 45.70 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔ خیال رہے کہ خام تیل کی یہ قیمت 33 ماہ کی کم ترین قیمت ہے۔
aXA6IDMuMTQ0LjE2Ni4xNTEg ejasoft island