ٹرمپ: امریکی فوجیوں کی واپسی کے بعد طالبان افغان حکومت پر کنٹرول حاصل کر لیں گے
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کی بے دخلی کے بعد افغان حکومت پر طالبان کے کنٹرول کے خدشے کا اظہار کر دیا ہے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کی بے دخلی کے بعد افغان حکومت پر طالبان کے کنٹرول کے خدشے کا اظہار کر دیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکیوں کی واپسی کے بعد طالبان ممکنہ طور پر افغان حکومت پر کنٹرول حاصل کرلیں گے۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے افغانستان کے تناظر میں انہوں نے کہا ہے کہ ممالک کو خود اپنا خیال رکھنا چاہیے، آپ صرف کسی شخص کا ہاتھ ہی تھام سکتے ہیں۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ ہم افغانستان میں اگلے 20 سال تک نہیں رہ سکتے ہیں، ہم گزشتہ 20 سال سے افغانستان کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں لیکن اب اگلے 20 سال تک ہم کچھ نہیں کر سکتے ہیں۔
aXA6IDMuMTcuMTUwLjE2MyA= ejasoft island